لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمینپی ٹی آئی عمران نےٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جس کا ہوا باز گرفتار ہوا۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
27فروری2019کو ہماری حکومت نےبالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکےجواب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےفوجی اہداف کونشانہ بنانےکےاحکامات دیےاور پاک فضائیہ نے🇵🇰کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جسکا ہواباز گرفتار ہوا۔ہم ایک محدودجوابی حملےکےذریعے🇮🇳کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2023















