کوہلو(نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے بارکھان رکنی شہر دھماکے سے لرزاٹھا، 4 افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر رکنی میں دھماکہ، چار افراد جاں بحق ہوگئے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہی ہے۔دھماکے میں زخمی ہسپتال منتقل،ریسکیوپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لی۔پولیس اور ایمبولنسز موقع پر پہنچ گئی ہیں.
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں متعددگاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔















