اہم خبریں

پٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، شہریوں نے حکومت سے مزید ریلیف مانگ لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود شہریوں نے پٹرول مزید سستا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عوام نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 313 روپے سے کم کرکے 250 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مہنگائی سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنی چاہیے تاکہ عام آدمی کو بھی اس کے ثمرات مل سکیں۔

شہریوں کے مطابق پٹرول کی موجودہ قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کے اخراجات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر مقرر کرکے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔واضح رہے کہ حکومت نے 27 نومبر 2026 سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی کمی سے عوام کے اخراجات میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا، اس لیے حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان آرمی کے دستوں کی سعودی عرب روانگی

متعلقہ خبریں