اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کیے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان کے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا جبکہ خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں:طلبہ کے لیے اہم خبر، سرکاری و نجی اسکولوں پر نئی پابندی عائد















