اہم خبریں

طلبہ کے لیے اہم خبر، سرکاری و نجی اسکولوں پر نئی پابندی عائد

طلبہ کے لیے اہم خبر، سرکاری و نجی اسکولوں پر نئی پابندی عائد

لاہور ( اے بی این نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے تفریحی اور تعلیمی دوروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کے تحت اسکول کی حدود سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ٹرپس اور ٹورز کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا، جبکہ یہ احکامات تاحکم ثانی نافذ رہیں گے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکولوں کے زیر اہتمام تفریحی دوروں کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافے اور طلبہ کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکول سربراہان اور پرنسپلز کو بھی نئے احکامات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قواعد کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، خریداروں کے لیے سنہری موقع

متعلقہ خبریں