راولپنڈی ( اے بی این نیوز) ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایت پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کردی گئی۔
سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 11 نومبر سے مجموعی طور پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 16 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈی کلاس اڈوں اور ڈیزل سے چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں بھی 16 فیصد کمی کردی گئی ہے، جبکہ نئے کرایہ نامے ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی صورت میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:جیٹ فیول ، لائٹ ڈیزل اورمٹی کا تیل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا















