اسلام آباد( اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
اوگرا نے 24 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد شہریوں کو فی لیٹر 3 روپے کا ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع، عوام کے لیے بڑی خبر















