راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی کے حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسرکو شواہد نہ ملنے پر کلین چٹ دے دی، جبکہ گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم ذیشان کا ڈی این اے کرائم سین اور لاش سے ملنے والے 17 ڈی این اے نمونوں سے میچ ہوگیا،جبکہ مقتولہ کے ناخن سے حاصل کیا گیا ڈی این اے بھی ملزم سے مطابقت رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سےمبینہ زیادتی اور واش روم سے لاش ملنے سے متعلق شواہد بھی ذیشان سے میچ ہوئے ہیں،ملزم کے موبائل فون سے حنا جاوید کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، جنہیں چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور سسر علی اصغر کے خلاف کوئی اہم شواہد نہیں ملے، دونوں کو چالان میں خانہ نمبر دو میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں کو بےگناہ قرار دینے کا حتمی اختیار عدالت کے پاس ہے۔ تمام ملزمان کی ڈی این اے اور فرانزک رپورٹس سمیت مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی چالان میں شامل کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں: کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی،بٹ کوائن کی قیمت کم ترین سطح پر















