اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 21 نومبر سے 23 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 323 روپے سے کم ہو کر 322 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے سے بڑھ کر 357 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 3 دن 21 نومبر سے 23 نومبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

متعلقہ خبریں