اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر

لاہور ( اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی تجویز منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری سے آگاہ کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق دونوں مراحل میں 18، 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن پہلے مرحلے کے لیے 7 فروری 2027 کی تاریخ مقرر کرچکا ہے۔

پہلے مرحلے میں چکوال، تلہ گنگ، پاکپتن، سیالکوٹ، اوکاڑہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، ننکانہ صاحب، قصور، راولپنڈی، مری، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لاہور، لودھراں اور سرگودھا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ، وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، میانوالی، ملتان، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان شامل ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی تجویز دی تھی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست، پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی

متعلقہ خبریں