اہم خبریں

بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست، پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی

بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست، پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی

ڈھاکا ( اے بی این نیوز) پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 180 رنز کا ہدف دیا، جو قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کو آخری دو گیندوں پر کامیابی کے لیے 7 رنز درکار تھے۔ نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاندار چھکا لگا کر مقابلہ برابر کردیا۔

آخری گیند پر پاکستان کو فتح کے لیے ایک رن درکار تھا، تاہم نعمت اللہ نے چوکا لگا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے سنسنی خیز کامیابی دلادی۔

اس سے قبل بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دنا وینکٹیش 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی کامیابی کے ساتھ ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ پکی ہوگئی ہے۔ ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:گرین کارڈ کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر، امریکا نے نئے قواعد کی تجویز دے دی

متعلقہ خبریں