اہم خبریں

سونا اور چاندی مزید سستی، قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد( اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 864 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 115 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 228 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 98 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 15 سینٹ کم ہوکر 47.50 ڈالر پر آگئی۔
مزید پڑھیں‌:آج عالمی ومقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی

متعلقہ خبریں