اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو 300 ارب روپے کی مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ رقم پاک ایگزم بینک کے زیرانتظام ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد کاروباری اداروں کو سستی فنانسنگ تک رسائی دینا اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے چھوٹے کاروباروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ اہل کاروباری اداروں کی درخواستوں پر شفاف اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ مختص فنڈز حقیقی برآمد کنندگان تک پہنچ سکیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے















