اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی تازہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ شرح بڑھ کر 11.21 فیصد ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 12.06 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انڈے 5.98 فیصد، آلو 2.42 فیصد اور لہسن 1.76 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ مرغی، ایل پی جی اور گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 7.42 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 6.1 فیصد کمی ہوئی۔ پیاز، کیلے، گڑ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد، انڈے 23.29 فیصد اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔

تاہم ٹماٹر کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 7894 فیصد جبکہ پیاز کی قیمت میں 19.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مہنگائی کے دباؤ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ، ٹکٹوں کی رقم واپسی کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف

متعلقہ خبریں