اہم خبریں

اسموگ کے باعث اسکولوں میں چھٹیاں ،وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی ممکنہ بندش اور چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تردید کر دی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیاں زیر غور نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی فیصلہ کر رہی ہے، تعلیمی سرگرمیاں حسب معمول جاری رہیں گی، والدین سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کے دوران اپنی صحت اور حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیرتعلیم نے طلباء کو ماسک کے استعمال کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مزیدپڑھیں: نادرا کی جانب سے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ حاصل کرنے کی سہولت

متعلقہ خبریں