اہم خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ، 77 ہزار کی حد عبور کر لی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ، 77 ہزار کی حد عبور کر لی، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 353 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 240 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 73 ہزار 887 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہونے کے بعد 276 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حصص کی خریداری میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے، تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی حتمی صورتحال واضح ہو گی۔

مزید پڑھیں۔ایل پی جی کی قیمت کا تعین اب اوگرا کی جگہ پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کرینگے

متعلقہ خبریں