پیر9 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج تھوڑا سا آزمائشی دن لگ رہا ہے آپ کو صبح ہی صدقے دیکر چلنے کا مشورہ ہے اس وقت بدنظری جیسی کیفیت بھی ہے سورہ
¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں ابھی کشیدگی دکھائی دیتی ہے بات بگڑ سکتی ہے غصہ قابو میں رکھیں ورنہ مسئلہ قابو میں نہیں آئے گا، خاموشی سے صرف اپنے رزق پر توجہ دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص اِن دِنوں آپ کے بہت قریب ہے بچ کر چلیں ورنہ وہ آپ کو نقصان دے سکتا ہے۔ صورتحال کمزور ہے آپ کو خطرہ محسوس ہونا چاہئے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے وہ بسم اللہ کریں انشاءاللہ اُن کو فائدہ ملے گا اور جس بھی کام میں رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہو سکے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ جلد بازی میں فیصلہ کرنا چاہ رہے ہیں وہ خود کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ابھی ایسا نہ کریں سب کچھ قسمت کے سپرد کر دیں وہی بہتر فیصلہ کر دے گی انشاءاللہ
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک طرف سے کچھ فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے اور جو خطرہہ آپ کے اندر ہے وہ اُس کو نکال دیں انشاءاللہ جو کام ہو گا منشاءکے مطابق ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس بھی کام میں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے کسی بندش کی نظر ہے آپ فوری طور پر کالے ماش میں شکر مکس کر کے اپنے اوپر سے وار کر کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج کل انجانی سی بندش و نظر کا شکار ہیں اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آپ اس سے جلد نکال دے گا۔بہرحال آپ سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے روزگار میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اگر وہ تھوڑا ساانتظار کر لیں تو زیادہ مناسب ہے ان دِنوں صبر سے کام لیں گے تو صورتحال ہی بدل جائے گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی الجھن کا شکار ہیں اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آج سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور آج کا دن ایک کامیابی دلائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کےلئے اب حالات کمزور ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے اِس کا مطلب آپ ذاتی طور پر کسی غلطی پر ہیں، تلاش کر کے اس کی اصلاح کر لیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کےلئے اب حالات کمزور ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے اِس کا مطلب آپ ذاتی طور پر کسی غلطی پر ہیں، تلاش کر کے اس کی اصلاح کر لیں۔
مزیدپڑھیں: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ














