اہم خبریں

سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

متعلقہ خبریں