ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی سطح پر بھی دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 35 ڈالر ہوگئی ہے۔
سونے کے نرخوں میں اس نمایاں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس سے سونا خریدنے کے خواہش مند صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔















