اہم خبریں

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ایل این جی 15.27 فیصد تک مہنگی ہوئی ہے جبکہ قیمت میں 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوا ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر کے لیے ایل این جی 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔
مزیدپڑھیں: فیول ریلیف اسکیم: 2 کروڑ شہریوں کو فائدہ پہنچانے کی تیاری، حکومت کا اہم فیصلہ متوقع

متعلقہ خبریں