اہم خبریں

ہونڈا موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر حاصل کریں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیصل بینک نے اپنے ڈیجی مال (Faysal Digimall) پلیٹ فارم کے ذریعے ہونڈا موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت ماہانہ قسط 6 ہزار 529 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اس پیشکش میں صارفین کے لیے 6 ماہ تک صفر فیصد منافع کی فنانسنگ اور 48 ماہ تک اقساط کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔

فیصل بینک کی اس پیشکش میں اٹلس ہونڈا کے پانچ ماڈلز شامل ہیں، جن میں ہونڈا سی ڈی 70، سی جی 125، سی جی 150، سی بی 150 ایف اور الیکٹرک موٹر سائیکل آئی کون ای (ICON-E) شامل ہیں۔

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتیں اور اقساط

Honda Model

Digimall Price

Monthly Installment

Honda CD 70

Rs. 159,900

Rs. 6,529

Honda CG 125

Rs. 238,500

Rs. 9,739

Honda ICON-E

Rs. 419,900

Rs. 17,146

Honda CG 150

Rs. 449,900

Rs. 19,371

Honda CB 150F

Rs. 499,900

Rs. 20,413

دستیاب معلومات کے مطابق، ہونڈا سی ڈی 70 کی ماہانہ قسط 6,529 روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 499,900 روپے اور ماہانہ قسط 20,413 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

بینک کی جانب سے 6 ماہ کے لیے صفر فیصد منافع کی فنانسنگ بھی پیش کی جا رہی ہے، جبکہ طویل مدت میں ادائیگی کے خواہش مند صارفین 48 ماہ تک کے اقساطی منصوبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

درخواست دینے سے پہلے اہم ہدایات

صارفین کو موٹر سائیکل خریدنے سے پہلے متعلقہ ماڈل کی قیمت، ماہانہ قسط، ڈاؤن پیمنٹ، اہلیت اور ممکنہ اضافی اخراجات کی تصدیق کرنی چاہیے، کیونکہ حتمی شرائط کے مطابق اقساط اور قابلِ ادائیگی رقم مختلف ہو سکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے صارفین فیصل بینک کی ویب سائٹ
[ https://www.faysalbank.com/ ](https://www.faysalbank.com/) ملاحظہ کر سکتے ہیں
یا بینک کی ہیلپ لائن 021-111-06-06-06 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ پیشکش بینک کی مقرر کردہ شرائط و ضوابط کے تابع ہے۔
مزیدپڑھیں: ایل پی جی کی قیمت قیمت 400 سے 425 کے درمیان ہونی چاہئے،علی پرویز ملک

متعلقہ خبریں