اہم خبریں

مریم نواز نے پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت دے دی، امن و امان بہتر بنانے کا حکم

مریم نواز نے پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت دے دی، امن و امان بہتر بنانے کا حکم

لاہور ( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے پولیس کو چار ہفتوں کی مہلت دے دی اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔


مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس گشت بڑھانے اور امن و امان کی مجموعی صورت حال میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ چار ہفتوں کے اندر صورت حال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔


مزید پڑھیں‌:صدر مملکت آصف زرداری برلن پہنچیں گے، جرمن صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع

متعلقہ خبریں