اہم خبریں

سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، جس میں انہوں نے 57 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔
 بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والوں کی فہرست میں انضمام الحق پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 20 ہزار 521 رنز اسکور کیے۔ یونس خان 17 ہزار 790 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد یوسف 17 ہزار 134 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بابر اعظم کے مجموعی انٹرنیشنل رنز کی تعداد 16 ہزار 38 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کو پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دے دیا

متعلقہ خبریں