اہم خبریں

پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست، سری لنکا کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے نام

پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست، سری لنکا کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے نام

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے دی، تاہم قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔


پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 76 رنز بنائے، جبکہ اختتامی اوورز میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوان تھشارا اور ایشان ملنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وجیاکانتھ ویاسکانتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ کپتان کوشل مینڈس نے 87 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کمنڈو مینڈس 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سینتھ جےوردھنا نے 38 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
مزید پڑھیں‌:قومی اسمبلی میں گورنر راج کے خلاف احتجاج، ایاز صادق اور بیرسٹر گوہر آمنے سامنے

متعلقہ خبریں