پشاور (اے بی این نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خط لکھ کر سعودی عرب میں حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خط میں ایمل ولی خان نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی کو لاحق خطرات پوری مسلم دنیا کے لیے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جانی نقصان سے بچنے اور کشیدگی پر قابو پانے کے لیے مذاکرات، تحمل اور ذمہ دارانہ قیادت ضروری ہے۔
ایمل ولی خان نے خط میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کا قانون سازی کا بائیکاٹ ختم، گورنر راج پر بڑا فیصلہ















