اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کی حمایت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف قوانین کی منظوری کے لیے بھی تعاون کرے گی۔
مزید پڑھیں:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس















