اہم خبریں

طیارہ حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

طیارہ حادثے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی (اے بی این نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے دونوں بہادر افسران کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.
مزید پڑھیں‌:گندم کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں