اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری، صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی،ایڈوائس وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایوان صدر بھجوائی گئی تھی جس پرآصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، شرکا کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں۔اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی۔

مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی ہو رہی ہے، کے پی حکومت خاموش ،وزیراعظم

متعلقہ خبریں