اہم خبریں

ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان فائرنگ سے شہید، افسوسناک خبر آگئی

ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان فائرنگ سے شہید، افسوسناک خبر آگئی

ٹانک (اے بی این نیوز) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، جبکہ یہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شمشاد خان ایک دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ ان کی شہادت پر چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ادارے کے تمام ملازمین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر اہم مشاورت

متعلقہ خبریں