اہم خبریں

استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں جب کہ مئی 2026 میں صرف 48 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مقامی مینوفیکچررز کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں جب کہ امپورٹرز اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعرات کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں