اہم خبریں

پاکستان میں موسم کی صورتحال، بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ 7 اکتوبر کو اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کراچی میں موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اکتوبر سے ایک اور کمزور مغربی موسمی نظام بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، جس کے باعث 13 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں مختلف واٹ کےسولر پینلز کے نئے ریٹس جاری

متعلقہ خبریں