اہم خبریں

ہانیہ عامر کا عربی ٹیٹو توجہ کا مرکز، عبارت کا معنی بھی سامنے آگیا

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر بنا عربی زبان کا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں زندگی سے متعلق معنی خیز پیغام درج ہے۔

ڈمپل کوئین ہانیہ عامر اپنی اداکاری، فیشن اور منفرد انداز کے باعث پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2016ء میں فلم ’جانان‘ سے اداکاری کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

حالیہ تصاویر میں ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب بنا عربی ٹیٹو نمایاں ہوا، جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

ٹیٹو پر عربی عبارت حب نفسك أولاًدرج ہے، جس کا مطلب سب سے پہلے خود سے محبت کرو ہے۔ یہ عبارت انسان کو اپنی ذات کی قدر کرنے اور دوسروں سے محبت کرنے سے پہلے خود سے محبت اور اپنی اہمیت کو سمجھنے کا پیغام دیتی ہے۔

ہانیہ عامر کے بازو پر 2023ء سے معروف اینیمیٹڈ سیریز ’پاور پف گرلز‘ کے کردار ببلز کا ٹیٹو بھی موجود ہے۔ ببلز اپنے کردار میں مہربانی، حساسیت، خوشی اور اندرونی طاقت جیسی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے منفرد ٹیٹو بنوانے کا انداز ان کی شخصیت اور فیشن سینس کا نمایاں حصہ سمجھا جاتا ہے، جس پر مداح اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ایف ایٹ میں نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری ٹریس، 6 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں