اہم خبریں

دنانیر مبین نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیز

کراچی (اے بی این نیوز) اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، ان کا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کردیا گیا ۔

دنانیر مبین نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’ٹچ‘ کی تیاری میں خاصی محنت کی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ مداح گانے کو پسند کریں گے۔

میوزک ٹریک ’ٹچ‘ میں دنانیر مبین کے ساتھ گلوکار حیدر مستحسن نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں تیز اور جاندار ردھم کے ساتھ توانائی سے بھرپور میوزک شامل کیا گیا ہے، جو اسے ایک منفرد پاپ ٹریک بناتا ہے۔


دنانیر مبین سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں آئیں اور ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گلوکاری میں قدم رکھنے کے ساتھ دنانیر مبین نے اپنے فنی سفر کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے، جبکہ ’ٹچ‘ کو مداحوں کی جانب سے ملنے والا ردعمل آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا۔
مزیدپڑھیں: جورا انرجی کی مبینہ خلاف ورزی، ٹرا نسپیرنسی انٹرنیشنل کاوزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

متعلقہ خبریں