اہم خبریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں استحکام، 28 ستمبر کے تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام برقرار ہے، تاہم برانڈ، واٹ، ٹیکنالوجی اور معیار کے لحاظ سے قیمتوں میں فرق دیکھا جا رہا ہے۔

دستیاب تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 580 سے 590 واٹ کے سولر پینلز تقریباً 23 ہزار سے 26 ہزار روپے جبکہ 610 سے 635 واٹ کے پینلز تقریباً 25 ہزار سے 28 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح 700 سے 720 واٹ کے جدید N-Type اور بائی فیشل پینلز کی قیمت تقریباً 28 ہزار سے 30 ہزار روپے تک رپورٹ ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت عموماً 38 سے 45 روپے کے درمیان دیکھی جا رہی ہے، جبکہ بعض اعلیٰ گریڈ اور جدید ٹیکنالوجی والے ماڈلز اس سے زیادہ قیمت پر بھی دستیاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق سولر پینل خریدتے وقت صرف فی واٹ قیمت کے بجائے پینل کی ٹیکنالوجی، گریڈ، وارنٹی اور ڈیلر کی ساکھ کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سولر پینلز کے نرخ شہر، برانڈ، ڈیلر، دستیابی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں