اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی، جبکہ واسا کے فیلڈ افسران اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق شدید بارش کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور تمام فیلڈ افسران کو فیلڈ میں متحرک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل بروقت مکمل کیا جاسکے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح تقریباً 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز پیر28 ستمبرصرافہ بازار میں سونے کی نئی قیمت















