خیرپور (اے بی این نیوز) خیرپور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے سروس معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
ریلوے سکھر کی جانب سے ٹریک کی بحالی اور بوگی کو پٹری پر واپس لانے کے لیے ہنگامی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں:عمرے کی آڑ میں خواتین کا جنسی استحصال،انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب















