کراچی (اے بی این نیوز)پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کی اور پی این ایس/ ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائرکیا۔
Pakistan Navy’s newly inducted submarine PNS/M HANGOR successfully conducted its maiden Live Weapon Firing in North Arabian Sea, launching an anti ship cruise missile and engaging the designated target with precision at extended range. 1/2 pic.twitter.com/bHn4VE9L79
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 27, 2026
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگورکی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِآب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ ایم ہنگورکی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ زیر آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے، پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔
مزیدپڑھیں: پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ بنوانے کا موقع















