اہم خبریں

مستحق خواتین کے لیے مفت سم کے حصول سے متعلق اہم ہدایات جاری

مستحق خواتین کے لیے مفت سم کے حصول سے متعلق اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کے لیے مفت سم کے حصول سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے مستحق خواتین کے لیے معلوماتی اور آگاہی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مفت بینظیر سم حاصل کرنے کے لیے مستحق خواتین اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریب ترین بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔

انتظامیہ نے مستحقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی فرنچائز، ریٹیلر یا غیر مجاز شخص سے سم حاصل یا فعال نہ کروائیں۔

ترجمان کے مطابق مفت سم کی فراہمی اور فعال کرنے کا تمام عمل صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم کردہ سرکاری دفاتر کے ذریعے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:وراثتی جائیداد کا بڑا فیصلہ، آئینی عدالت نے اہم حکم سنا دیا

متعلقہ خبریں