اہم خبریں

یوٹیوب میں صارفین اور کریئیٹرز کیلئے متعدد نئے اے آئی فیچرز متعارف

کیلیفورنیا (اے بی این نیوز) یوٹیوب نے اپنے سالانہ Made on YouTube 2026 ایونٹ میں صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے متعدد نئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ویڈیوز کی تلاش، سفارشات، ایڈیٹنگ اور کمنٹ مینجمنٹ کو مزید آسان بنانا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق Ask YouTube یچر کے ذریعے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے سوالات پوچھ سکیں گے اور مصنوعات سے متعلق معلومات اور سفارشات بھی حاصل کر سکیں گے۔ ٹی وی پر اسے وائس کمانڈز کے ذریعے استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی نے Custom Feeds کے نام سے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی دلچسپی، موڈ یا معمولات کے مطابق ہوم پیج کے لیے مخصوص فیڈز تیار اور محفوظ کرسکیں گے۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر امریکا میں ویب، موبائل اور ٹی وی صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے یوٹیوب نے Gemini پر مبنی Conversational Editing ٹول بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ٹیکسٹ پرومپٹس کے ذریعے ویڈیو کے حصے ترتیب دینے، غیر ضروری حصے تراشنے اور موسیقی کو بیٹ کے ساتھ سنک کرنے جیسے کام کیے جاسکیں گے۔

اس کے علاوہ یوٹیوب اے آئی سے چلنے والی کمنٹ موڈریشن کی آزمائش بھی کر رہا ہے، جو کریئیٹر کے مخصوص موڈریشن اسٹائل کے مطابق کمنٹس کو منظم کرنے میں مدد دے گی۔ کمپنی نے چہرے اور آواز کے غلط استعمال سے تحفظ کے لیے اپنی Likeness Detection ٹیکنالوجی کو بھی مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق لائیو اسٹریمز میں آٹو ڈبنگ اور دیگر نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، جبکہ Shorts کو سیزنز اور ایپی سوڈز کی شکل میں منظم کرنے کی سہولت بھی شامل کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں: ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، 22ویں سالگرہ سے قبل سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

متعلقہ خبریں