اہم خبریں

27 ستمبر لانگ مارچ، اہم شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی تیاری

27 ستمبر لانگ مارچ، اہم شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی تیاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے مخصوص مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر ٹو جی، تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کی جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ اٹک میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے اور جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سگنلز کی معطلی کا اقدام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی درخواست پر کیا گیا ہے، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں‌:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

متعلقہ خبریں