اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔
بطور سیکریٹری جنرل وہ اتحاد کے انتظامی اور تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے، جبکہ معاہدے کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی تقرری مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے انتظامی ڈھانچے کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ قیمت جانئے















