تہران (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے، دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان















