اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشگوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ بعض مقامات پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حالیہ موسمی نظام کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ اور متوقع رہی۔
یبرپختونخوا ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ہری پور، سوات، دیر، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
نجاب: راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور بعض بالائی و وسطی اضلاع میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔
کشمیر اور گلگت بلتستان: مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم نسبتاً ٹھنڈا رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان: جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں بادل بننے یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ حالیہ پیشگوئیوں میں سندھ کے بعض اضلاع میں بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے تھے ۔
مجموعی صورتحال: ملک کے بالائی حصوں میں موسم نسبتاً خوشگوار جبکہ میدانی اور جنوبی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے دوران شہریوں کو تیز ہواؤں اور مقامی طور پر موسلادھار بارش سے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا،حافظ نعیم















