اہم خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی (اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابرٹ بریٹ ویلیکویچ کی قیادت میں دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بدلتے رجحانات اور اس شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعدادِ کار میں اضافے کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی جدت کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں‌:سینئر پاکستانی صحافی شوکت ڈار انتقال کر گئے، صحافتی برادری سوگوار

متعلقہ خبریں