کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ بھی سستے ہوگئے۔ دوسری جانب یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 277 روپے 31 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 277 روپے 32 پیسے تھی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 279 روپے 13 پیسے پر آگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 77 پیسے سستا ہوکر 323 روپے 94 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 47 پیسے کمی کے بعد 378 روپے 13 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب یو اے ای درہم ایک پیسہ مہنگا ہوکر 76 روپے 27 پیسے جبکہ سعودی ریال 3 پیسے اضافے کے بعد 74 روپے 48 پیسے پر پہنچ گیا۔
کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مختلف غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری















