اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے 15 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر مزید رقم ادا کرنا پڑے گی۔

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

مزید پڑھیں‌:شرح سود میں کمی یا اضافہ؟ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں