کراچی (اے بی این نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے تحت شرح سود میں نہ کمی کی گئی ہے اور نہ اضافہ، جبکہ موجودہ شرح آئندہ مدت کے لیے بھی برقرار رہے گی۔
شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد بینکنگ، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں پر اس کے ممکنہ اثرات بھی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سونا اور چاندی خریدنے کا سنہری موقع، قیمتوں میں بڑی کمی















