اہم خبریں

آئی جی اسلام آباد کا بڑا اقدام، پولیس فورس کے لیے خوشخبری

آئی جی اسلام آباد کا بڑا اقدام، پولیس فورس کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس فورس کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے 125 افسران و اہلکاروں کو اگلے رینکس پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ 9 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب کردیا گیا۔

اسی طرح 105 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ترقیوں سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر افسران و اہلکاروں کی ترقی اسلام آباد پولیس کی ترجیح ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور انہیں نئے رینکس بھی لگائے۔
مزید پڑھیں‌:محکمہ تعلیم سندھ میں بڑا انکشاف، ریٹائرڈ افسران کی دوبارہ تعیناتیاں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں