اہم خبریں

نئے صوبوں کے معاملے پر حکومت کا بڑا فیصلہ، اہم اعلان سامنے آگیا

نئے صوبوں کے معاملے پر حکومت کا بڑا فیصلہ، اہم اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کا اصل فورم پارلیمنٹ ہاؤس ہے، اس لیے اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہوں گے، تاہم دونوں ایوانوں کے اجلاس اکتوبر میں ہوں گے۔

طارق فضل چودھری کے مطابق اکتوبر میں ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں‌:تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف بڑی برتری حاصل کرلی

متعلقہ خبریں