اہم خبریں

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، شاہین آفریدی کے معاملے پر بڑی خوشخبری آگئی

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، شاہین آفریدی کے معاملے پر بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) پی سی بی کی ہدایت پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ وہ ہفتے سے شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا۔

شاہین آفریدی نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ تاہم قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بھی کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا۔

شاہین کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کو قومی ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ، پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا ہوگیا

متعلقہ خبریں